ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس موبائل پر دہشتگرد حملہ، 3 اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان: پنیالہ کے علاقے میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کے حملے میں 3 اہلکار شہید ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ڈگری کالج کے قریب پیش آیا، جہاں سڑک پر نصب آئی ای ڈی دھماکے سے پھٹ گئی۔
پولیس ترجمان کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد دہشتگردوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ حملے میں ایک اے ایس آئی سمیت 3 اہلکار شہید ہوئے جبکہ دہشتگرد موقع سے فرار ہو گئے۔
حملے کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ حملہ آوروں کو گرفتار کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : عالمی اداروں کی افغانستان میں بڑھتے دہشتگرد نیٹ ورکس پر تشویش
پولیس نے بتایا کہ شہید اہلکاروں کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جہاں ان کے لواحقین کو اطلاع دی گئی ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور علاقے میں موجود سیکیورٹی اقدامات میں اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ مزید حملوں کو روکا جا سکے۔
اس حملے کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی الرٹس جاری کر دی گئی ہیں اور شہریوں کو ہوشیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔













